واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر

May 09, 2021 | 18:30:PM

(24نیوز)سوشل میڈیا کا استعمال آج کے دور میں کافی بڑھ گیا ہے، سوشل میڈیا یا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جیسے فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔ کچھ لوگ قریبی دوست احباب کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کافی بڑھ رہا ہے، آئے روز نئی سے نئی اپڈیٹ سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائی تھی جس کے مطابق اگر صارفین نے 15 مئی تک واٹس ایپ اپڈیٹ نہیں کی تو ان کا اکاونٹ ڈلیٹ کردیا جائے گا، لیکن ایک بار پھر واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ 
 واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک بیان جاری کیا ہے،جس کے تحت اگر صارف نے نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہیں کی تو 15 مئی سے ان کا اکاونٹ بند نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

مزیدخبریں