(24نیوز)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں الکیشن کمیشن نے پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قادر مندوخیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔ای سی پی کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔تاہم اب ای سی پی کی جانب سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ادھر سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے این اے 249 میں قادر خان مندو خیل کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کی برتری بڑھ گئی ۔ مخالفین دوبارہ گنتی میں بھی اپنی شکست بھانپ کر بھاگ گئے، این اے 249 کے عوام کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔ ہمارے مخالفین کو پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی ہے۔نہوں نے کہا این اے 249 کے عوام نے بلاول بھٹو کے ویژن کو ووٹ دیا ہے ۔ سندھ حکومت نے کراچی میں بلا تفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، این اے 249 کے عوام کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔تعلقات مزید مضبوط،عمران خان کادورہ اہمیت کاحامل ہے:سعودی وزیرخارجہ
این اے249۔۔ پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
May 09, 2021 | 19:29:PM