دہلی میں مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاﺅن۔۔ایران پورا کا پورا بند

May 09, 2021 | 19:38:PM

  (24نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں لاک ڈاﺅن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مرتبہ لاک ڈاﺅن میں مزید سختی کی جائے گی۔کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈاﺅن سے پہلے کورونا میں انفیکشن کی شرح 35 فیصد تھی جو اب 23 فیصد ہوگئی ہے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ میٹرو بھی کل پیر سے نہیں چلے گی۔
 ادھرایران میں کورونا کی چوتھی لہر کو روکنے کے لیے پورے ملک میں پانچ دن تک ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تیزی سے ویکسین لگوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ پہلے دستیاب کوئی بھی ویکسین بہترین ویکسین ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں نیشنل کورونا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان علیرضی رائے نے اعلان کیا کہ منگل 11 مئی سے ہفتہ 15 مئی دوپہر 12 بجے تک ایران کے تمام شہروں میں ٹریفک کی پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ایران میں عید الفطر کی چھٹی کے ساتھ ہی مختلف صوبوں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ

مزیدخبریں