(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 8 سے 16 مئی تک تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں 8 سے 16 مئی تک ملک بھر میں شہریوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے نافذایس او پیز کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں چاروں صوبوںکے چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی،اجلاس میں 8 سے 16 مئی تک ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیاگیا۔
این سی او سی کے مطابق ان ایام کے دوران تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھاجائے گا،میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز اور بیکریز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔
این سی او سی کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں پر لوکل اورغیر ملکی شہریوں کیلئے مکمل طور پر پابندی ہو گی ،تمام سیاحتی مراکز،ہوٹلز اورپکنک پوائنٹس ان ایام کے دوران بند رہیں گے،کسی بھی سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاحوں کو واپس بھیج دیاجائے گا،اس حوالے سے تمام ہوٹلز کی بکنگز کو بھی کینسل کردیاگیاہے۔
این سی او سی کاکہناہے کہ بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر عائد مکمل پابندی برقرار رہے گی ،نجی گاڑیوں بشمول ٹیکسی اور کیب سروس کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہو گی ۔
اجلاس میں مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والی ایس او پیز خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہارکیاگیا ،این سی او سی نے ایس او پیز پر اطلاق کیلئے جامع پالیسی بنانے کیلئے صوبوں کو خصوصی ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے249۔۔ پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری