فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا۔
پاکستان سے فرانس جانے والوں کو پندرہ روز قرطینہ میں رہنا ہو گا، عید منانے کےلئے پاکستان جانے والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔فرانس نے سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات سمیت 7 نئے ممالک سے آنے والوں پر بھی قرنطینہ لازم کردیا ہے۔
فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے مطابق میکرون حکومت کے اقدام سے ان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خوف پھیلا دیا ہے کورونا کیسز میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان بھر میں لاک ڈاو¿ن نافذ کردیا گیا ہے، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے، صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ لاہور میں لاک ڈاو¿ن کا دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیں، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند ہیں ۔ مشروبات کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈرائی کلینرز اور لانڈری کی دکانیں کھلی رہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔شہباز شریف لندن کب روانہ ہونگے؟