(24 نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کرانے کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہاہے کہ رواں سال احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کرانے کا ارادہ ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں، سماجی، معاشرتی اور مذہبی عبادات بھی بری طرح سے متاثر ہیں، اسی وبا کی وجہ سے مسلمانوں کا اہم مذہبی رکن حج کی ادائیگی میں بھی مشکلات رہیں، 2020میں صرف چند مخصوص افراد نے حج کی سعادت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا اجلاس، 8 سے 16 مئی تک تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایات