(24 نیوز)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کے ایک لاکھ 30 ہزار اکاﺅنٹ کھولے گئے ہیں،پاکستانی سب سے زیادہ ترسیلات زرسعودیہ سے بھیج رہے ہیں ۔
جدہ میں گورنر سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانی پوچھتے ہیں سرمایہ کاری کریں تو اس کی کیا گارنٹی ہے،رضا باقر نے کہاکہ اب پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں ہے،آپ کو سرمایہ کاری کرنی چاہئے ۔
ان کاکہناتھا کہ ماضی میں ایکس چینج ریٹ کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھنے کیلئے ڈالرز جھونکے گئے ، ہماراایکس چینج ریٹ مارکیٹ بیس کے مطابق ہے ،گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: دنیابھر کے مسلمانوں کیلئے ابتک کی بڑی خبر، سعودی عرب نے حج اور عمرہ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا