سعودی عرب پر پھرڈرون حملہ ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا ہے۔ ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کےلیے ڈرون بھیجا گیا تھا جسے تباہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعے کو بھی حوثیوں کی جانب سے اسی علاقے میں بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ کردیا گیا تھا۔عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ خطرات سے نمٹنے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیابھر کے مسلمانوں کیلئے ابتک کی بڑی خبر، سعودی عرب نے حج اور عمرہ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا