خصوصی طیارے سے مزید 10 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی

May 09, 2021 | 21:00:PM

(24 نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ مزید 10 لاکھ ویکسین چین سے لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ 
سینوویک ساخت کی ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارے سے لائی گئی ہیں۔ ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کردی گئی ہے۔
اس سے قبل پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان لے کر پہنچیں ہیں۔
اس سے قبل کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، 12لاکھ 38 ہزار کورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔
کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کورونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔
یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا اجلاس، 8 سے 16 مئی تک تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایات

مزیدخبریں