سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کردیا، مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی کا ٹوکرا بھجوا دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بھجوا دی، صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر میں مٹھائی کی ویڈیو جاری کردی۔
سعید غنی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں نے اپنے وعدے کے مطابق مسلم لیگ نواز کے این اے 249 سے ہارنے والے امیدوار مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بھجوادی ہے۔
میں نے اپنے کل کئے گئے وعدے کے مطابق مسلم لیگ نواز کے NA 249 سے ہارنے والے امیدوار @MiftahIsmail مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بجھوادی ہے-@BBhuttoZardari pic.twitter.com/IPs97PUQtw
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) May 9, 2021