(24 نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بھجوا دی، صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر میں مٹھائی کی ویڈیو جاری کردی۔
سعید غنی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں نے اپنے وعدے کے مطابق مسلم لیگ نواز کے این اے 249 سے ہارنے والے امیدوار مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بھجوادی ہے۔