این اے 249 کا الیکشن سب کے سامنے، دوبارہ ووٹنگ کروائی جائے، علی زیدی

May 09, 2021 | 21:39:PM
 این اے 249 کا الیکشن سب کے سامنے، دوبارہ ووٹنگ کروائی جائے، علی زیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے این اے 249 میں دوبارہ ضمنی انتخابات کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ این اے 249 کا الیکشن سب کے سامنے ہے، دوبارہ گنتی میں کھلے بیگ لائے گئے اور فارم 46نہیں دیئے جارہے، اس کے بعد جو رزلٹ چاہیں بنادیں کیسے ہارنے والے کو ہارا ہوا اور جیتنے والے کو جیتا ہوا کہہ دوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین خریدی ہے ، سندھ حکومت کو بھی خریدنی چاہئے ، 80سال سے زائد شہریوں کو گھروں پر جاکر ویکسین لگانا سندھ حکومت کا اچھا اقدام ہے ،لیکن جہاں کمزوری ہوگی ان کی نشاندہی بھی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک یہاں 85 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگوائی جاچکی ہیں ، سندھ حکومت نے کورونا کے لئے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا وہ کہاںاور کیسے خرچ ہوا، اگر ویکسین خریدیں تو وہ زیادہ اچھا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسین خریدنے سے نہیں روکا ہے ۔ پنجاب اور اسلام آباد میں انتظامیہ کورونا مریضوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، سندھ کو بھی اس طرح کے رابطے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، سندھ حکومت نے مجموعی طور پر اچھا کام کیا ہے جس کی ہم تعریف کرتے ہیں اور جہاں کمزوریاں ہوگی ان کی نشاندہی کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن اللہ کا کرم ہے کہ اس کے مقابلے میں ہمارے حالات اچھے ہیں ۔ مغرب اور یورپ جہاں صحت کا نظام بہت زبردست تھا وہ بھی کورونا کے وبا سے بہتر انداز میں نہیں نمٹ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرونگا کہ ایس او پیز اور سماجی دوری کو یقینی بنائیں ،ویکسین کے بعد فیس ماسک کورونا سے بچنے کا بہترین اور آسان ترین ہتھیار ہے ، لہذاسب فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اپ اس مرض سے بچے رہیں گے ۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا احساس پروگرام بہترین پروگرام ہے اور اس سے غریبوں کی مدد کی جارہی ہے ،لوگوں کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں اور دعاکا بڑا اثر ہوتا ہے ،شکر ہے اللہ کا کہ ہم اتنے متاثر نہیں ہوئے ہیں جتنا پڑوسی ملک متاثر ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح سپاہی بارڈز پر جان کی بازی لگاکر ملک کی حفاظت کرتا ہے، ڈاکٹر ز اور ہیلتھ ورکرزبھی اس وبا میں اپنی جان کی بازی لگار کرمریضوں کی خدمت کررہے ہیں جس پر میں حکومت اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر ز اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی وزیراسد عمرکو خط لکھا ہے کہ ہمارے پورٹ اسٹاف کے لئے بھی ایک لاکھ ویکسین خریدیں اور اس کے لئے ہم خود فنڈ کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:عید کے ایام میں موسم کیسا رہیگا ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی