فرض کی ادائیگی یا کچھ اور ؟ سرکاری ملازم نے ماں کا سبزی کا ٹھیلا ہٹا دیا

May 09, 2021 | 21:44:PM

(24 نیوز) بھارت میں سرکاری ملازم نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ماں کا سبزی کا ٹھیلا ہٹا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقے احمد نگر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ایسی صورت حال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک خاتون نے معمول کے مطابق سڑکوں پر سبزی بیچنے کا اپنا کاروبار جاری رکھا۔
میونسپل کارپوریشن کے عملے نے آکر وضاحت کی کہ انہیں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے، سبزی کا ٹھیلا لگا کر ہجوم میں اضافہ نہ کریں، خاتون ان احکامات کو نظرانداز کرتی رہیں۔بعدازاں خاتون کا بیٹا جو میونسپل کونسل میں ملازم تھا اس نے خود آکر اپنی والدہ کے خلاف کارروائی کی۔
راشد شفیع شیخ ضلع احمد نگر کی پٹھار ڈی میونسپل کارپوریشن میں ملازم ہے، اس نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے والدہ کے خلاف کارروائی کی اور ساری سبزیاں ضبط کرکے بلدیہ کی گاڑی میں لے گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور ماں کو اصولوں پر چلنا سکھایا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں، بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ بیٹے نے صحیح کیا کچھ کا کہنا ہے کہ بیٹے نے والدہ کا سبزی کا ٹھیلا ہٹا کر غلط کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیابھر کے مسلمانوں کیلئے ابتک کی بڑی خبر، سعودی عرب نے حج اور عمرہ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

مزیدخبریں