(24 نیوز)کراچی کے 11 سالہ رضوان ایماز علی ابرو نے ایک عالمی مقابلہ جیت کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر ا لیا ہے۔ ادھر 4 سالہ عریش فاطمہ دنیا بھر میں مائیکرو سافٹ کی کم عمر ترین پروفیشنل بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عریش فاطمہ نے ”مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنلز “ کے امتحانات میں 700 کی جگہ 831 پوائنٹس حاصل کر کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس بچی نے اتنی کم عمری میں نیا ریکارڈ بنا کر سبھی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔حکومت پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر 4 سالہ عریش فاطمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ایک اہم تاریخی واقعہ اور” پرائیڈ آف پاکستان “قرار دیا ہے۔
ان امتحانات میں عمومی طورپر بڑی عمر کے بچے یا نوجوان حصہ لیتے ہیں لیکن عریش فاطمہ نے کورونا میں لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ابو سے تربیت حاصل کی اور انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سب سے آگے نکلنے کی کوشش کی۔عریش فاطمہ انتہائی ذہین، چوکس اور ہوشیار بچی ہے۔ اس کے والد اسامہ بھی آئی ٹی کے ماہر ہیں۔ انہوں نے بھی آئی ٹی کی دنیا میں محیر العقول کارنامے سرانجام دئیے ہیں۔ بچپن سے جوانی تک ان کا ریکارڈ بھی غیر معمولی رہا ہے۔ بیٹی بھی باپ پر گئی ہے۔عریش فاطمہ کی کمپیوٹر میں مہارت کو جلا بخشنے میں اس کے والد کا بڑا کر دار ہے، یہ شوق اسے ان سے ہی ورثے میں حاصل ملا۔ باپ نے ہی اسے ”ورڈ“ میں فائلوں کو لکھنا ، بنانا اور محفوظ کرنا سکھایا۔ انہوں نے اس کے مختلف ٹیکسٹ سکھائے اور پھر انہی فائلوں میں گرافک کو شامل کرنے کا ہنر بھی سکھایا۔
دوسری جانب کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے 11سالہ رضوان ایماز علی ابرونے ایک منٹ میں 57ممالک کا نام بتا کر مقابلہ جیت لیا۔ یوں تو اس نے 58 ممالک کے نام درست بتائیے لیکن آخری نام مقرہ مدت (ایک منٹ ختم ہونے کے بعد بتایا گیا تھا)۔اس جیسا ذہین اور ممالک کے بارے میں وسیع معلومات رکھنے والالڑکا پوری دنیا میں کوئی نہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ کی سب سے بو لڈ اداکارہ کم کرداشیاں کی تصاویر سے مچ گیا ہنگامہ