افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے معروف ایجنٹ کو قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے معروف ایجنٹ مولا خان کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مولا خان کو افغانستان کے صوبے خوست میں سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ مولا خان ایک "وحشی" ایجنٹ تھا جس کا مرجا نا ہی بہتر تھا ۔
یا د رہے کہ افغا نستان میں اس وقت بھی امریکہ کی اتحا دی افوا ج مو جو د ہیں،جبکہ دو سری جا نب نئے امریکی صدر جو با ئیڈن نے اس با ت کا اعلان بھی کیا ہے کہ جلد ہی افغانستان سے امریکی افوا ج کا انخلاءمکمل ہو جا ئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب پر پھرڈرون حملہ ۔۔