ہزار مہینوں سے افضل رات شبِ قدر۔۔ خصوصی عبادات کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہزار مہینوں سے افضل رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش کے لئے ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پا کستان کی مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شبینہ محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔اس رات کا اجر اور فضیلتیں بے شما ر ہیں ۔
نزولِ قرآن کا سلسلہ بھی اسی مبارک شب سے شروع ہوا جسے ایک ایسا ضابطہ حیات ہونے کا شرف حاصل ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ماہ مقدس کے آخری عشرے میں قرآن کریم کو نازل کیا گیااور اسی عشرے میں ایک ایسی رات بھی ہے جو ہزار راتوں سے افضل اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی رات کہلاتی ہے۔اس را ت میں کی گئی عبادا ت ایک ہزار مہینوں کی عبا دا ت سے بہتر قرا ر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایکسپو سنٹر میں سندھ کا سب سے بڑا ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم