مسجد میں شوٹنگ.صباقمراوربلال سعیدسےمتعلق بڑی خبر آگئی

May 09, 2022 | 10:27:AM

(ویب ڈیسک)لاہور کی   مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ  کے الزام  پر  اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو عدالت نے بری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق نے صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کیں اور انہیں بے قصور قرار دیکر بری کردیا۔

خیال رہے کہ اگست 2020 میں صبا قمر اور بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

  سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں نے اپنے گانے 'قبول ہے' کے ٹیزر کے ساتھ کیپشن شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ 'یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا، یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے، اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے'۔

یہ بھی پڑھیںاداکارہ مہوش حیات کا دلکش انداز۔تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے لہٰذا دونوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

 بعد ازاں  دونوں شخصیات  کی جانب سے اس معاملے پر معافی بھی مانگی گئی تھی جب کہ محکمہ اوقاف نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی اجازت دینے پر مسجد کے مینیجر کو معطل کر دیا تھا۔
 

مزیدخبریں