دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے حوالے سے  بڑاانکشاف

May 09, 2022 | 10:36:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اُنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔

 دانیہ شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔‘

 عامر لیاقت کی اہلیہ نے کہا کہ ’عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دُنیا میں آئی ہےجو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں۔

 دانیہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ ’عامر لیاقت جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں شوٹنگ.صباقمراوربلال سعیدسےمتعلق بڑی خبر آگئی

 یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی ملنے والے تحائف کا کیا کرتے تھے؟ خود ہی بتا دیا، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں