ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 27 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 187.50 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ڈالر 186.63 روپے سے مہنگاہوکر 187.90 روپے پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 27 پیسے مہنگا ہوگیا ،عید تعطیلات کے دو کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 1 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
گزشتہ ہفتے 186.63 روپے پر بند ہوا تھا ۔ جمعرات کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 94 پیسے بڑھ گئی تھی جو کہ 185.69 روپے تھی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/XK4ajvuWCk pic.twitter.com/GfDPC8650u
— SBP (@StateBank_Pak) May 6, 2022
معاشی ماہرین کے مطابق 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 65 فیصد اضافے سے 39.26 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ،بیرونی قرض کی مسلسل ادائیگی سے زرمبادلہ کے زخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے،درآمدی بل بڑھنے سے روپے پر شدید دباو ہے،10 ماہ میں تجارتی خسارہ 65 فیصد اضافے سے 39.26 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے