سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر تبدیلی

May 09, 2022 | 11:56:AM
سوزوکی ، قیمت اضافہ
کیپشن: سوزوکی پلانٹ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،سوزوکی نے آلٹو، کلٹس، سوفٹ، ویگنار، راوی اور بولان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،گاڑیوں کی قیمتوں میں 40ہزار روپے سے ایک لاکھ 29ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 1لاکھ روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 27لاکھ 62ہزار روپے ہو گئی جبکہ سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 29ہزار روپے اضافہ سے گاڑی کی نئی قیمت 32لاکھ 98ہزار روپے ہو گئی۔سوفٹ جی ایل سی ٹی وی کی قیمت میں 90ہزار روپے اضافے سے گاڑی کی نئی قیمت 29لاکھ 98ہزار روپے ہو گئی۔کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 80ہزار روپے اضافے سے نئی قیمت 23لاکھ تیس ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 90ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 25لاکھ 64ہزار روپے ہوگئی۔آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں 65ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 19لاکھ 58ہزار روپے ہو گئی۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 58ہزار روپے اضافے سے نئی قیمت 17لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی۔ویگنار اے جی ایس کی قیمت میں 80ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 23لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی جبکہ ویگنار وی ایکس ایل کی قیمت میں 90 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 25لاکھ 64ہزار روپے ہو گئی۔بولان وی ایکس کی قیمت میں 45ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 13لاکھ 28ہزار روپے اضافہ ہو گیا۔
بولان اے سی کی قیمت میں بھی 45ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 14لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی۔آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 50ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 14لاکھ 75ہزار روپے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج 9مئی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے