(24نیوز)حکومت نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔وزیراعظم نے برآمدپر پابندی کے ساتھ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے،غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے ،وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ
وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی لگا دی
May 09, 2022 | 13:05:PM