(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے کردار کو بہتر جانتا ہوں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ اسٹوری میں عامر لیاقت نے کہا کہ ’میں اپنے کردار کو جانتا ہوں لیکن’’ نیکی، احسان اور اجر کی لذتوں میں بھول گیا تھا کہ کوئلے سے گھروں پر نشان تو لگائے جاسکتے ہیں لیکن گھر نہیں بنائے جاسکتے۔‘‘
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن پر مزید الزامات لگائے ہیں کہ وہ اُنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے،دانیہ شاہ نے کہا کہ اُنہیں عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہے،دانیہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔‘
خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل