سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کا انتقال۔شہباز گل نے اہم بیان جاری کردیا

May 09, 2022 | 15:17:PM

( 24 نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کے انتقال کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں ہو رہے بلکہ قتل ہو رہے ہیں۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں،اسی طرح سے  لوگوں کو اس ملک میں قتل کیا جاتا ہے۔ جیسے ڈاکٹر رضوان کے ہارٹ اٹیک کی خبر آئی ہےایسے ہی میرے مرنے کے بعد بھی کار ایکسیڈنٹ کی خبر آنا تھی۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔ یہ اتفاقی حادثہ نہیں۔ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پہلے اسی طرح سے نیب کے آفیسر کو قتل کیا گیا بعد میں خود کشی قراردیدیا گیا۔ آیان علی کے واقعہ میں گرفتار کرنیوالا بھی قتل۔اور کتنے قتل کرنے ہیں اس مافیہ نے۔یہ امپورٹڈ رجیم لوگوں کو دن دیہاڑ قتل کر رہی،منصوبہ بندی کرکے اسے حادثہ قرار دلوا رہی ہے-عوام کو سب دیکھ رہی کہ قاتل مسلط ہو گئے ہیں https://t.co/CObdrLkMtO

 سابق مشیر نے مزید کہا کہ پہلے بھی اسی طرح سے نیب کے آفیسر کو قتل کیا گیا بعد میں خود کشی قرار دے دیا گیا۔ ایان علی کے واقعہ میں گرفتار کرنیوالے آفیسر کو بھی قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکہ۔ نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی۔ 7 افراد زندہ جل گئے

 شہباز گل نے سوال اٹھایا کہ اور اس مافیا نےکتنے قتل کرنے ہیں ؟۔یہ امپورٹڈ رجیم لوگوں کو دن دیہاڑ ےقتل کر رہی ہے۔منصوبہ بندی کرکے اسے حادثہ قرار دلوا رہی ہے-

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے حوالے سے بڑاانکشاف

مزیدخبریں