عہدے سے برطرفی ، گورنر پنجاب ایک بار پھر پھٹ پڑے 

May 09, 2022 | 15:19:PM

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس گورنر کو ہٹانے کا اختیار نہیں ، وزیراعظم صرف اس وقت ایسافیصلہ لے سکتے ہیں جب کوئی گورنر نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جب تک صدر چاہیں گے عہدے پر کام کرتا رہوں گا ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس گورنر کو ہٹانے کا اختیار نہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم اور ان کے درباریوں کو آئین پڑھنا چاہیے۔

مجھے گورنر مقرر کیا گیا جو صدر پاکستان کی ٹیم حصہ ہوتا ہے ۔سسلین مافیا نے پہلے گورنر ہاوس کو یرغمال بنایا، اب وہ غیر آئینی سمریوں اور نوٹیفکیشن کے ذریعے گورنر کے دفتر پر حملہ کرنے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری سرور کے معاملات طے۔ن لیگ نے بڑی آفر دیدی

مزیدخبریں