چوہدری سرور کی ن لیگ میں شمولیت؟ترجمان کا اہم بیان  بھی آ گیا

May 09, 2022 | 15:45:PM

(24 نیوز) ن لیگ میں شمولیت کے معاملے پر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

 چوہدری محمد سرور  کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی تھی کی سابق گورنر پنجاب کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے،تاہم اب اس حوالے سے چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔

ترجمان چوہدری محمد سرور راشد سپرا کا کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نجی چینلز بغیر تصدیق اور مؤقف لیے بغیر خبر دینے سےگریز کریں۔

راشد سپرا کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے، سیاسی مستقبل سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حنیف عباسی کی بطورمعاون خصوصی تعیناتی۔ عدالت کا اہم بیان سامنے آ گیا

 واضح رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ اور اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر چوہدری محمد سرور کے تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات ہو گئے تھے جس پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی سفارش پر انہیں ہٹا کر عمر سرفراز چیمہ کو گورنر تعینات کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکہ۔ نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی۔ 7 افراد زندہ جل گئے

مزیدخبریں