(ویب ڈیسک)سری لنکا میں ترین معاشی بحران ،ملک بھر میں مظاہروں کی وجہ سے سری لنکا کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے حکومت کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔معاشی بحران کی وجہ سے ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کئے جارہے تھے ، ملک کے مختلف علاقوں میں پر تشدد مظاہرے بھی دیکھے گئے ،پولیس نے دارالحکومت کولمبو میں حکمران جماعت کے حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیاتھا۔ اس سے قبل مظاہروں کے سبب کابینہ کے تمام وزیر مستعفی ہو گئے تھے ، تاہم صدر ابھی تک اپنے عہدے پر برقرار ہیں، جن کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکہ۔ نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی۔ 7 افراد زندہ جل گئے
سری لنکا ،پرتشدد مظاہرے،وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
May 09, 2022 | 16:39:PM