عمران خان خود سب سے بڑا میر جعفراور میر صادق ہے ، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان خود سب سے بڑا میر جعفراور میر صادق ہے ،عمران خان نے لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے مذہب سے لے کر امریکا اور بھارت کارڈ استعمال کیا،عمران نیازی نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی،ذاتی پسند یا نہ پسند پر اب کچھ نہیں ہوگا،عمران خان نے جلسوں میں اپنی کارکردگی کا ذکر نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تکبر اور توہین آمیز رویہ اپوزیشن کے لیے مدد گار ثابت ہوا، تمام ادارے آئین کے ماتحت ہیں تمام کی حدود واضح کی گئی ہے،پاکستان کا آئین ایک مقدس دستاویز ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی سرکاری گاڑی استعمال کررہاہے ۔عمران خان نے رشتہ داروں کی کرپشن کی داستانیں آج بھی موجود ہیں ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کے لوگوں کی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں،وقت آگیا ہے کہ ہمیں بہت بڑے فیصلے کرنے پڑیں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان تازہ ہوا کا نہیں بلکہ ایک بدبودار جھونکا ثابت ہوا،ایک نیا نمونہ اور تحفہ پیش کیاگیا جس کو عمران خان کہاجاتاہے،عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری سرور کی ن لیگ میں شمولیت؟ترجمان کا اہم بیان بھی آ گیا