قومی اسمبلی : عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی میں عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ایبٹ آباد جلسے میں فوج مخالف بیان کیخلاف قرارداد پیش کی گئی، قرارداد وزیرمملکت پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان کے حالیہ بیانات کی پرزور مذمت کرتا ہے،عمران خان نے مسلح افواج کو بدنام کرنے کیلئے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،عمران خان نے تاثر دیا کہ مسلح افواج ملک کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہماری سرحدوں کا بے خوفی سے دفاع کررہی ہیں،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف ملک کا دفاع کرتے ہوئے بے بہا قربانیاں دے رہی ہیں ، سیاسی مقصدر کیلئے کسی بھی ریاستی ادارے پر الزام تراشی ملکی مفاد کے خلاف ہے،قومی اسمبلی نے عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ۔ گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا