(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان اپنے بیان پر ڈٹ گئے ،عمران خان نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ میں فوج کیخلاف بات کررہا ہوں، شہباز شریف کا بڑا بھائی فوج کے خلاف بات کرتا تھا، مودی سے ملاقاتیں انہوں نے کیں، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، لندن نہیں بھاگوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی نئی بات نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میرے جانے پر بھارت اور اسرائیل سمیت خاکے بنانے والا خوش ہوا،میں نے کوئی نئی بات نہیں کی،یہ کہتے ہیں ہم فوج کے خلاف بات کرتے ہیں، شہباز شریف کا بڑا بھائی فوج کے خلاف بات کرتا تھاانہوں نے کہا کہ ہم نے اسی دور میں گروتھ ریٹ 5سے6 فیصد تک لے جا کر دکھایا، ہندوستان کا گروتھ ریٹ منفی میں چلا گیا، انہوں نے امریکا کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کی،کورونا میں ساری دنیا تباہ ہو گئی۔
ہم نے معیشت کو سنبھال کر رکھا،ہماری ایکسپورٹس بھی سب سے بہتر رہیں، فصلیں بھی سب سے زیادہ ہوئیں،ٹیکس بھی سب سے زیادہ ہم نے اکٹھا کیا، ہم نے سب سے زیادہ ڈالرز ملک میں لائے،مشکل وقت تو ہمیں ملا تھا،شہباز شریف کہتا ہے ہمیں مشکل وقت ملا ہے، شہباز شریف کو کل جہلم کے جلسہ میں جواب دوں گا،شہبازشریف اور اس کا بھائی میر جعفر اور میر صادق ہیں،یہ لوگ خود لندن میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں،یہاں یہ چور اور کرپٹ وہ سارا پیسہ لوٹ لیتے ہیں، 26سال سے کہہ رہا ہوں کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے کل جو بات کہی اسکا نوٹس لیا جائیگا۔وزیراعظم شہبازشریف
شہبازشریف اور اس کا بھائی میر جعفر اور میر صادق ہیں ، عمران خان
May 09, 2022 | 19:35:PM