پیپلزپارٹی نے سیاسی حریف جماعت کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی حریف جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، مشیرزراعت سندھ منظوروسان نے جی ڈی اے کی ایک اور وکٹ گرادی.
تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کوٹڈیجی کے اہم رکن ڈاکٹر عبدالجبار لاشاری نے اپنی پوری برادری کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی، جی ڈی اے رہنما نے منظوروسان سے ملاقات کے بعد پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر منظور وسان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو سندھ کی ترجمانی کرتی ہے،سندھ میں جی ڈی اے ختم ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی