دانیہ شاہ کا خلع کا دعویٰ، عامر لیاقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی جانب سے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ہر دلعزیز گیت ”ہم بے وفا ہرگز نہ تھے پر ہم وفا کر نہ سکے “پرلپ سنگنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ،ویڈیو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں ،گیت سے عامر لیاقت کی کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔دانیا شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسابالکل نہیں ، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے ،عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے انکشافات۔ طوبیٰ انور بھی میدان میں آ گئیں۔بڑی پوسٹ شیئر کر دی