پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،پی ٹی آئی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفا دے چکے ہیں انہیں اسی طرح قبول کیا جائے ،تحریک انصاف کا کوئی رکن بھی استعفاکی تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوگا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف کو 2 درجن سے زائد ارکان کے استعفوں کی تصدیق سے انکار کا خدشہ ہے ،عمران خان کو پارٹی رہنماﺅں نے خیبرپختونخواکے ایسے مشتبہ ارکان کی فہرست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بھی حکمت عملی بنا لی گئی ،تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں ملک بھر کو جام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کی جانب سے سوالات کئے گئے کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد کا لائحہ عمل کیا ہے ، عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگلا لائحہ عمل لانگ مارچ پہنچنے کے بعد دوں گا ،چیئرمین تحریک انصاف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین نے چیئرمین تحریک انصاف کو جمشید دستی کو پارٹی میں نہ لینے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سیاسی حریف جماعت کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی