حمزہ شہباز آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنتے تو خود ان سے حلف لیتا،گورنر پنجاب

May 09, 2022 | 23:31:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کاکہناہے کہ حمزہ شہباز آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنتے تو میں خود ان سے حلف لیتا،اس وقت پنجاب کے 2 وزیراعلیٰ ہیں ایک آئینی ایک غیر آئینی ہے، غیر آئینی وزیراعلیٰ نے اس وقت ایوان وزیراعلیٰ پر قبضہ کیا ہوا ہے،غیر آئینی وزیراعلیٰ جو بھی فیصلے کر رہا ہے وہ سب غیر آئینی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ آئین و قانون کے مطابق ہی کام کررہا ہوں ، ن لیگ والے تنقید کررہے ہیں لیکن انہیں خود آئین کا نہیں پتہ، گورنر پر کوئی الزام ہے تو اسے ہٹایا جا سکتا ہے ورنہ نہیں ،ان کا کہناتھا کہ صدر آئین کے مطابق ہی گورنر کو ہٹا سکتے ہیں ، صدر بھی آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،آئین میں واضح ہے صدر کے اور گورنر کے اختیارات کیا ہیں ۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ قواعد کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ایڈوائس مانگی،ایڈووکیٹ جنرل نے ایڈوائس دی عثمان بزدار کا استعفیٰ غلط تھا، وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دینا ہے تو استعفیٰ ہاتھ سے تحریر ہونا چاہئے،وزیراعلیٰ پنجاب کا یکم اپریل کو دیا گیا استعفیٰ ہی سارا فتنہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب استعفے گورنر پنجاب کو دیتا ہے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے حلف کا اختیار صدر اور گورنر کے پاس ہے،حقیقت چھپا کر ان لوگوں نے عدالت سے حلف کا فیصلہ لیا،عدالت نے فیصلہ دیا سپیکر قومی اسمبلی وزیراعلیٰ سے حلف لیں ،انہوں نے کہاکہ جس جج نے مس کنڈیکٹ کیا اس کیخلاف قانونی ٹیم ریفرنس تیار کررہی ہے،سارے معاملے کی تحقیقات ہونگی تو ن لیگ کے گلے پڑے گا،عدالت کو دھوکا دینے جیسے کیسز ن لیگ پر ہی بنیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ وزارت داخلہ کو دو مرتبہ نفری سے متعلق لکھ چکا ہوں، رانا ثنا اللہ وزیرداخلہ بن چکے ہیں اب ن لیگ کے درباری نہیں ،میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے لوگوں کو گورنر ہاﺅس بلا سکتا تھا،ن لیگ کو وارننگ دی کہ گورنر ہاﺅس پر کارکنان کو جمع نہ کریں ، وزیر داخلہ سے نفری مانگی جواب تک نہیں دیا گیا،گورنر کے طور پر وزیر داخلہ کو 2 خطوط لکھے پر اب تک جواب نہیں دیاگیا،ن لیگ کو کھلے مذاکرے کا چیلنج دیا ہے پھر بھی نہیں آتے،انہوں نے کہاکہ آئی جی اور چیف سیکرٹری نے کہا ہم وفاق کے نمائندے ہیں،آئی جی اور چیف سیکرٹری نے کہا ہم وفاق کا ہی حکم مانیں گے،وزیر داخلہ کو 3 بار خط لکھا کہ زبردستی وزیراعلیٰ پنجاب لگایا جا رہا ہے،وزیر داخلہ نے میرے تینوں خطوط کا کوئی جواب نہیں دیا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ حمزہ شہباز آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنتے تو میں خود ان سے حلف لیتا،اس وقت پنجاب کے 2 وزیراعلیٰ ہیں ایک آئینی ایک غیر آئینی ہے، غیر آئینی وزیراعلیٰ نے اس وقت ایوان وزیراعلیٰ پر قبضہ کیا ہوا ہے،غیر آئینی وزیراعلیٰ جو بھی فیصلے کر رہا ہے وہ سب غیر آئینی ہے۔ان کا کہناتھاکہ باپ وزیراعظم، بیٹا وزیراعلیٰ تودوسرے صوبوں میں بھی یہی ہوگا،آئین کی ایسے دھجیاں اڑانی ہے تو کل کو کوئی بھی ایسی حرکت کریگا،پنجاب میں غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا اور سیاسی جماعتیں خاموش ہیں ، یہ جس قسم کی نظریں قائم کررہے ہیں ملک کا کیا حال ہو گا،تمام معاملے میں سیاسی جماعتیں اور پارلیمنٹیرینز بے نقاب ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ راناثنا اللہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب پی پی کے جیالے ہوتے تھے،رانا ثنا بھی ن لیگ کے بارے میں وہ کچھ کہتے تھے جوآج ہم کہتے ہیں ،رانا ثنا اللہ اب وزیرداخلہ ہیں ن لیگ کے درباری نہ بنیں ۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کا خلع کا دعویٰ، عامر لیاقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ویڈیو شیئر کردی

مزیدخبریں