کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ایڈوائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کانگو وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ عید الاضحی کے دوران کانگو وائرس کیسز میں متوقع اضافے کے پیش نظر اقدامات کرنا ضروری ہے،کانگو ایک مہلک وائرل بیماری(نائیرو وائرس) کے ذریعے پھیلتی ہے، مختلف گھریلو جانور جیسے مویشی، بکری، بھیڑ بنیادی طور پر وائرس کے میزبان کے طور پر کام کرتے ہیں،جانور سے انسان میں منتقلی کا طریقہ ٹک کے کاٹنے یا ذبح کے دوران اور اس کے فوراً بعد جانور کے متاثرہ خون سے پھیلتا ہے ۔
ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ کانگو وائرس کو کنٹرول کرنے اور اس کے پھیلاو¿ کو کنٹرول کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماضی میں سی سی ایچ ایف کے مریضوں کو سنبھالنے کے دوران سنگین وبا پھیل چکی ہے، ہسپتالوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
اس کے علاوہ متاثرہ کیسز کیلئے الگ تھلگ وارڈ بیڈ مختص کرنے کی ضرورت ہے ،ہسپتال عملے کیلئے ضروری ہے دستانے، پی پی ایس کا استعمال کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی پر 9 چھٹیاں، بڑی خبر آگئی