(ویب ڈیسک) سفارت خانے میں تعارفی پروگرام کا انعقاد, اطالوی سفیر کہتے ہیں ایکسپو 2030 متوقع روما میں پاکستان کو پویلین کے قیام, سٹالز, اپنی ثقافت, سیاحت, کاروبار و سرمایہ کاری کی ترویج کا موقع ملے گا.
تفصیلات کے مطابق اطالوی سفارت خانہ میں ایکسپو 2030 روما کے حوالے سے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں ایکسپو 2030 روما کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا تھا۔
تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اٹلی سے خصوصی طور پر آئے ہوئے پروفیسر رومیو آرلاندی نے کہا کہ روم کی ثقافتی اہمیت, سائنس و ٹیکنالوجی, انویشن, طرز تعمیر اور تاریخ کے باعث اس ایکسپو 2030 کی میزبانی کا مظبوط امیدوار ہے, نومبر میں پیرس میں ہونوالی سالانہ رائے شماری میں اٹلی, سعودی عرب اور جنوبی کوریا امیدوار ہے خواہش ہے اٹلی میزبانی حاصل کرے.
اطالوی سفیر آندریاس فریریز کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2030 متوقع روما میں پاکستان کو پویلین کے قیام, سٹالز, اپنی ثقافت, سیاحت, کاروبار و سرمایہ کاری کی ترویج کا موقع ملے گا.
تقریب میں شہر روما اور ایکسپو 2030 کے حوالے سے دستاویزی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں.