کانگو: شدید بارش اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

May 09, 2023 | 09:50:AM
کانگو: شدید بارش اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں شدید بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 401 ہو گئی۔

افریقی ملک کانگو میں گزشتہ ہفتے سے بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 401 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچا دی ہے، صوبائی گورنر نے مطلع کیا کہ پچھلے ہفتے میں ہونے والی شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں گھروں کا تقصان ہوا ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی کیوو کے علاقے کولہے میں کئی دیہات تباہ ہو گئے ہیں۔ 

یہ پڑھیں: جدہ ایئر پورٹ نے عید کی تعطیلات کے دوران 44 لاکھ افراد کی میزبانی کی

کیوو کے گورنر نے مزید بتایا کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے اب تک 401 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

دوسری جانب کانگو حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر پڑے کیچڑ کو صاف کرنے میں ریسکیو اہلکار تاحال کامیاب نہیں ہو سکے جس کے باعث رہاشیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور حکومت کی جانب سے زخمیوں کی طبی امداد بھی کی جا رہی ہے جبکہ موت ہونے والے افراد کی آخری رسومات بھی ادا کی جا رہی ہیں جن کے اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اطالوی سفارت خانہ میں ایکسپو 2030 کے حوالے سے تعارفی تقریب کا انعقاد

حکومت کانگو کے ترجمان پیٹرک مویا کا کہنا ہے کہ صدر نے پیر کے روز سیلاب سےہونے والی تباہی کے باعث ملک گیر سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں کانگو دارالحکومت کنشاسا میں بھی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے 120 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔