پہلی بار بادشاہ کو ایک خاتون کی جانب سے جواہرات سے مزین تلوار پیش 

May 09, 2023 | 10:45:AM

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے تخت نشین ہونے والے بادشاہ کو رسم تاجپوشی میں پہلی بار ایک خاتون نے جواہرات سے مزین تلوار پیش کی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسل کی لارڈ صدر اور پورٹسماؤتھ نارتھ ایم پی ’پینی مورڈانٹ‘ نے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہفتے کو ہونے والی تاجپوشی کے دوران بادشاہ چارلس سوم کو جواہرات سے مزین تلوار پیش کی۔

یہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ جواہرات سے مزین تلوار ایک خاتون رکن پارلیمان نے بادشاہ کو پیش کی ہے۔ یہ شاہی تلوار شاہی خاندان کی طاقت، اچھائی اور برائی کے درمیان فرق کی علامت ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شاہی تقریب کے دوران پہلی بار ایک خاتون کی جانب سے اہم فریضہ انجام دینے پر پینی مورڈانٹ کو مبارک باد اور سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کانگو: شدید بارش اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ سیاسی اختلاف قطع نظر پینی مورڈانٹ واقعی متاثرکن رہیں۔

پینی مورڈانٹ کا کہنا تھا کہ یہ تلوار بہت بھاری ہے لیکن ماضی میں لی گئی رائل نیوی ریزرو کی تربیت نے انہیں اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ اس بھاری تلوار کو اُٹھا لیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شاہی خاندان کی جانب سے انہیں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کا باضابطہ اعلان کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

مزیدخبریں