کورونا پھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹو کے دوران 16 نئے مریض رپورٹ

May 09, 2023 | 10:50:AM

(24 نیوز) کورونا کے وار جاری، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 16 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ کے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 1ہزار 557ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے 16 نئے مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 1 فی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے
 قومی ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا 1مریض رپورٹ ہوا ہے۔

مزیدخبریں