سورج کے تیور بگڑنے لگے،کتنی گرمی ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رابیل اشرف، کومل اسلم) لاہور میں سورج آگ برسانے کو تیار جبکہ شہر قائد میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گرمی برسانے کے لیے سورج تیار۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سےزیادہ 36 ڈگری جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں فضائی الودگی بے قابو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 205ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ 244, سید مراتب علی روڈ میں آلودگی کی شرح 241 ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 223ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پرویز الہی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے
دوسری جانب کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پانچویں جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں 16ویں نمبر پر ہے۔
ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 110 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔