ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، ملتان سے جعلی سفری دستاویزات کیساتھ 2 مسافر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان وزٹ ویزے پر فلائٹ نمبر FZ0340 سے پرتگال جا رہے تھے جبکہ ان کے پاسپورٹ پر شینگن کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔
گرفتار ملزمان میں سے عمران خان کا تعلق مہمند ایجنسی جبکہ محمد احمد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے انٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ساہیوال، بہادر شاہ پولیس کی کارروائی، گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون خالد انیس نے اس حوالے سے امیگریشن ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، کسی کو بھی شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے اور زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔