آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار نے پیشی سے معذرت کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب طلبی،عثمان بزدار نے آج پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج میری ملتان بینچ میں پیشی ہے ،نیب ٹیم کے روبروپیش نہیں ہو سکتا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے کل دن 11بجے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج نیب کے سامنے پیش ہونا تھا،نیب لاہور ابتک عثمان بزدار کو متعدد مرتبہ طلب کر چکاہے، ذرائع کاکہناہے کہ عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کو ابتک مطمئن کرنے میں ناکام ہیں ،عثمان بزدار کو 30 سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جوابات دینے کیلئے طلب کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ،فرخ حبیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس