بولیویا کی بلند ترین جھیل میں انٹرنیشنل سوئمنگ مقابلوں کا انعقاد

May 09, 2023 | 11:45:AM

(24 نیوز) بولیویا کی بلند ترین اور قدیم جھیل میں انٹرنیشنل سوئمنگ کپمیٹیشن جاری، دنیا بھر سے آئے تیراک صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔

بولیویاکی قدیم اور بلند ترین جھیل’ ٹی ٹی کاکا ‘میں بین الاقوامی تیراکی کے مقابلے جاری ہیں۔ دنیا بھر سے آئے تیراک سخت سردی اوریخ بستہ پانی میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

شدید ٹھنڈے پانی اور انتہائی فارن ہائیٹ والے پانی میں تیراکوں 4 میل طویل تیراکی کا سفر طے کیا۔ یہ مقابلہ کھلے پانی میں ہونے کے باعث انتہائی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت، امریکہ نے مخالفت کر دی

خیال رہے کہ بولیویا کی یہ قدیم اور بلند جھیل سطح سمندر سے تقریباََ ساڑھے 12 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔

مزیدخبریں