یہ میری فوج ، میرا پاکستان ہے،وارنٹ ہے توجیل جانے کو تیار ہوں:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ یہ میری فوج ، میرا پاکستان ہے،وارنٹ ہے توجیل جانے کو تیار ہوں۔
اسلام آباد روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اور 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے۔ کسی کے پاس وارنٹ ہےتو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، وارنٹ لےکر آئیں، میرے وکیل ہوں گے اور میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔
ضرور پڑھیں :پرویز الہی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لےکرآئیں، مجھ پرکوئی کیس نہیں، میں ذہنی طورپرگرفتاری کے لیے تیار ہوں، اگرمجھے جیل میں بھیجنا ہے تو جانےکو تیارہوں جب کہ ہوسکتا ہے قوم اتنی زیادہ سڑکوں پرنہ نکلے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا اور سی ٹی ڈی کے چارلوگوں نےاپنا بیان تبدیل کیا،پراسیکیوٹر جنرل نے انویسٹی گیٹ کیا اس نےکہا ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
عسکری ادارے کے افسران کیخلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔عدالتِ عالیہ کے کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا۔