(24نیوز) نہتے فلسطینی ایک بار پھر صیہونی فورسز کے نشانے پر۔ اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کےعلاقے خان یونس کو نشانہ بنایا۔ رات کے اندھیر میں آگ کے شعلے دور دور سے دیکھےگئے۔
فضائی حملوں میں غزہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ جس میں مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے 3 سینئر ترین کمانڈرز سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل، بریگیڈ کے ترجمان طارق اورتنظیم کے کمانڈر غنم اور ان کی بیگمات اور کچھ بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکوں سےکئی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی کراسنگ بھی بند کر دی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، 2500 سے زائد اہلکار تعینات
اسرائیلی فورسز نے کارروائی راکٹ حملوں کے الزام میں کی۔ رواں برس اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 110 سے زائد ہوچکی ہے، جن میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔