آپریشنل بجٹ تیار، ریلوے نے وفاق سے ایک کھرب 65 ارب 92 کروڑ روپے مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ریلوےنےآئندہ مالی سال24-2023کیلئےآپریشنل بجٹ تیار کر لیا، ریلوےنےوفاق سے ایک کھرب65ارب92کروڑروپےمانگ لئے۔
ذرائع کے مطابق لاہورریلوےہیڈکوارٹرنےبجٹ تجاویزوفاقی حکومت کوبجھوادیں،ملازمین کےاخراجات کیلئے36ارب87کروڑ56لاکھ32ہزارمانگ لئے،آپریشنل اخراجات کیلئے 42 ارب 40 کروڑ 3 لاکھ 35 ہزارروپےکی تجویز دی گئی۔
ریٹائرمنٹ و دیگر واجبات کیلئے 61 ارب 12کروڑ 81لاکھ 11 ہزار،گرانٹ و ایڈوانس لون کیلئے 3 ارب 64 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار مانگےگئے،انٹرٹیٹمنٹ کیلئے 4ارب 76کروڑ 61لاکھ 55ہزار روپے کی تجویز دی گئی ، مرمتی کام کیلئے 16 ارب 63 کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار روپے مانگے گئے ہیں۔
بجٹ میں ملازمین کی پنشن موجودہ ملازمین کی تنخواہوں سےبھی بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کی آمد! فی لٹرپٹرول کتنا سستا ہوگا؟ اہم خبر آ گئی