آپریشنل بجٹ تیار، ریلوے نے وفاق سے ایک کھرب 65 ارب 92 کروڑ روپے مانگ لئے

May 09, 2023 | 12:34:PM

(24نیوز)پاکستان ریلوےنےآئندہ مالی سال24-2023کیلئےآپریشنل بجٹ تیار کر لیا،  ریلوےنےوفاق سے ایک کھرب65ارب92کروڑروپےمانگ لئے۔

ذرائع کے مطابق لاہورریلوےہیڈکوارٹرنےبجٹ تجاویزوفاقی حکومت کوبجھوادیں،ملازمین کےاخراجات کیلئے36ارب87کروڑ56لاکھ32ہزارمانگ لئے،آپریشنل اخراجات کیلئے 42 ارب 40 کروڑ 3 لاکھ 35 ہزارروپےکی تجویز دی گئی۔

ریٹائرمنٹ و دیگر واجبات کیلئے 61 ارب 12کروڑ 81لاکھ 11 ہزار،گرانٹ  و ایڈوانس لون کیلئے 3 ارب 64 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار مانگےگئے،انٹرٹیٹمنٹ کیلئے 4ارب 76کروڑ 61لاکھ 55ہزار روپے  کی تجویز دی گئی ، مرمتی کام کیلئے 16 ارب 63 کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار روپے مانگے گئے ہیں۔

بجٹ میں ملازمین کی پنشن موجودہ ملازمین کی تنخواہوں سےبھی بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کی آمد!  فی لٹرپٹرول کتنا سستا ہوگا؟ اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں