تندور مالکان کی سرکاری نرخوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

May 09, 2023 | 12:36:PM

(باسم سلطان) ملک بھر میں تندور مالکان کی جانب سے سرکاری نرخوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری، من مانے نرخوں پر نان روٹی کی فروخت جاری۔

ملک بھر میں تندور مالکان سرکاری نرخوں کی کھلم کھلا خلاف کر رہے ہیں، اپنے من چاہے ریٹس پر نان روٹی بیچ رہے ہیں۔ سادہ روٹی کی سرکاری قیمت 15 روپے ہے لیکن 20 روپے میں فروخت جاری ہے۔59 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تندور مالکان کے خلاف کارروائیاں نہ کرسکے اور نہ ہی مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی ہوسکی۔

موجودہ دور میں مہنگی روٹی کی فروخت پر مزدوراور کم آمدن افرادسر پکڑ کربیٹھ گئے۔ دوسری جانب تندورمالکان نے مہنگی روٹی کی وجہ مہنگےآٹے کوقراردے دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں آٹے کی قلت،قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

 تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی بڑھتی قیمت میں روٹی 15 روپےمیں کیسے فروخت کریں؟ ہمیں آٹے کا کوئی سرکاری کوٹہ نہیں ملتا، پرائیویٹ آٹا 23 سو روپے میں 15 کلو مل رہا ہے۔

دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی 25 روپے کی کرنے کے لیے درخواست ڈی سی آفس لاہور میں جمع کرائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈی سی آفس میں مذاکرات کے باوجود کوئی سنوائی نہ ہوسکی۔

مزیدخبریں