نجم سیٹھی کی دبئی میں موجودگی، ایشیا کپ کیلئے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار

May 09, 2023 | 12:55:PM

(24 نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دبئی میں موجود، ایشیا کپ کے انعقاد سے متعلق اگلے 48 گھنٹے نہایت اہم قرار ۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کیلئے اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، ایشیاء کپ میں بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے، چئیرمین مینجمینٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی دبئی میں موجود ہیں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بورڈ کے حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی دبئی پہنچ گئے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر سے بھی ملاقات طے ہے، ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے، پاکستان ایشیاء کپ کا میزبان ہے، بھارتی ٹیم کے انکار کی وجہ سے پی سی بی ہائبریڈ ماڈل پیش کرچکا ہے، ہائبریڈ ماڈل کے تحت ایشیاء کپ میں بھارت کے میچز کسی نیوٹرل مقام میں اور باقی میچز پاکستان میں ہونگے، پاکستان پورا ایشیاء کپ نیوٹرل مقام پر کھیلنے کسی صورت راضی نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: امام کا ٹوئٹ ابھی تک نہیں دیکھا، میری وجہ سے افتخار کا نام چاچا پڑگیا : بابر اعظم

ذرائع پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ ہائبریڈ ماڈل کو تاحال ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مسترد نہیں کیا، چئیرمین مینجمینٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی اہم ملاقاتیں رنگ لاسکتی ہیں، ایشیا کپ کے انعقاد یا ملتوی کیلئے آئندہ 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

مزیدخبریں