(24 نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست، فیصلہ محفوظ
درخواست ایڈووکیٹ عبدالرازق شر کی جانب سے دائرکی گئی، درخواست میں عمران خان، حکومت پاکستان اور اٹارنی جنرل و دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ نےغیرآئینی قراردیا، عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی 29 مئی تک ملتوی کردی۔