انسداد دہشتگردی عدالت، عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور

May 09, 2023 | 14:23:PM

(24 نیوز) اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تمام 7 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

دورانِ سماعت جج نے سوال کیا کہ کتنی ضمانت کی درخواستیں ہیں؟

عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ضمانت کی 7 درخواستیں ہیں، ہمارا دیر سے آنے کا ارادہ نہیں تھا، ہمیں جوڈیشل کمپلیکس آنے نہیں دیا گیا، اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے درخواستِ ضمانت دائر کی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیشی کیلئے 2 ہفتوں کی تاریخ دے دیں، انہیں شاملِ تفتیش ہونا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 23 مئی تک عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں اور 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں